the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔10۔دسمبر (اعتماد نیوز)چار ریاستوں میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد اب کانگریس کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ کانگریس سے عوام کس حد تک بھی خوش نہیں ہیں۔ چنانچہ کل سے ہی کانگریس پارٹی کے صدر سونیا گاندھی نے چار ریاستوں کے پارٹی انچارج اور دیگر ذمہ دار قائدین کے ساتھ شکست کے وجوہات کا جائزہ لے رہی ہیں۔چنانچہ کانگریس کو اکثر قائدین نے یہی مشورہ دیا کہ مرکزی سطح پر کانگریس سے عام آدمی کی ناراضگی اور عام آدمی کے لئے ناراض کرنے والے کانگریس کے غلط اقتصادی فیصلوں سے عوام بیزار ہیں۔ خصوصا مہنگائی ‘پٹرول کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ‘پکوان گیس کی سبسڈی پر



محدود سربراہی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے حصول کو دشوار بنا دینا جیسے اہم مسائل کو ہی ذمہ دار ٹہرایا۔چنانچہ ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر فینانس چدمبرم نے بھی اقتصادی فیصلوں میں تبدیلی  ہی 2014کے عام انتخابات میں کامیابی کی کنجی قرار دیا ۔ چنانچہ با وثوق ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت اقتصادی فیصلوں میں تبدیلی کرتے ہوئے سب سے پہلے سبسڈی پر گیس کی سربراہی میں 9کی حد کو اٹھا دینے کے بارے میں اور بغیر کسی حد کے گیس کی سبسڈی پر سربراہی کے بارے میں غور کر رہی ہے۔اسکے متعلق بہت جلد حکومت اپنے موقف کو واضح کرنے والی ہے۔اسکے علاوہ کئی اقتصادی اصول کے ترمیم سے متعلق بھی مرکانگریس غور کر رہی ہے۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.